الیکشن میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، نگران وزیر داخلہ سندھ
انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم ان کی معاونت کر رہے ہیں، بریگیڈیئر (ر) حارث نواز
نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ الیکشن میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم ان کی معاونت کر رہے ہیں۔
نگران وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ پولیس بھی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعینات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 19 ہزار 4 پولنگ اسٹینشز قائم کئے جائیں گے سندھ میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے ایک لاکھ 22 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں۔