پاکستان

نیپرا کا خراب کارکردگی پر کیسکو کے خلاف کارروائی کا حکم

کیسکو میں کرنٹ سے بچاؤ کے انتظامات ناقص ہیں، کرنٹ سے بچاؤ کے حوالے سے کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی کی کارکردگی بہت سست ہے، نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے خراب کارکردگی اور کرنٹ سے بچاؤ کے ناقص انتظامات پر کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے کیسکو کے خلاف کارروائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ان کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپنے فیصلے میں نیپرا نے بتایا کہ کیسکو میں کرنٹ سے بچاؤ کے انتظامات ناقص ہیں اس کے علاوہ کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی ڈیڑھ سال میں اپنے سادہ سیمنٹ کانکریٹ (پی سی سی) کھمبوں کی اوسط تعداد بتانے میں ناکام رہی ہے۔

نیپرا کے مطابق کرنٹ سے بچاؤ کے حوالے سے کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی کی کارکردگی بہت سست ہے ، کیسکو ڈیڑھ سال میں حفاظتی انتظامات کی حکمت عملی فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

مزید بتایا کہ کیسکو کی گراؤنڈ پرفارمنس صفر ہے، حفاظتی انتظامات کے حوالے سے کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی کارویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

یاد رہے کہ نیپرا نے بجلی کمپنیوں میں کرنٹ لگنے سے اموات پر تحقیقات کی تھیں۔

الیکشن میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، نگران وزیر داخلہ سندھ

راولپنڈی: انسانی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ میں ملوث مجرم کو 43 برس قید، جرمانے کی سزا

دھند کے باعث ایئرلائنز کا فلائٹ شیڈول آج بھی متاثر