پاکستان

راولپنڈی: انسانی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ میں ملوث مجرم کو 43 برس قید، جرمانے کی سزا

جج نے سپرٹنڈنٹ جیل سینٹرل راولپنڈی کو مجرم کی قانون کے مطابق سزا پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے، ترجمان ایف آئی اے

اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی امجد علی شاہ نے انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 43 برس قید بامشقت اور 6 کروڑ 13 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ مجرم کو انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی میں مقدمات درج تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل جمال سبحانی نے کی۔

جج نے سپرٹنڈنٹ جیل سینٹرل راولپنڈی کو مجرم کی قانون کے مطابق سزا پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

’شوہر سے ایک قدم پیچھے رہنا‘، شادی سے قبل والدہ کی صبا فیصل کو نصیحت

کینیڈا کا اسٹوڈنٹ ویزوں کے اجرا میں کمی کا اعلان