کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عارضی چیئرمین شاہ خاور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

شاہ خاور 4 ہفتوں کے اندر اندر الیکشن کرائیں گے، موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو پوری ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عارضی چیئرمین اور اس کے الیکشن کمشنر شاہ خاور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق شاہ خاور پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر سلمان نصیر، ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف نے ان کا استقبال کیا اور ایکٹنگ چئیرمین کو پھول پیش کیے۔

شاہ خاور آج سلمان نصیر سمیت پی سی بی کے دوسرے حکام سے اہم امورز پر بریفینگ بھی لیں گے۔

شاہ خاور گزشتہ شب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے، شاہ خاور چار ہفتوں کے اندر اندر الیکشن کرائیں گے، موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو پوری ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کو بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا۔

پی سی بی کے چیئرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا تھا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ایشین فٹبال کپ: فلسطین کی ہانگ کانگ کو شکست، پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

بچی کو چھونے سے قبل والدین سے اجازت لینے پر عمران اشرف کی تعریفیں

مسلم لیگ (ن) ملک میں صوبائیت کے شعلے بھڑکا رہی ہے، پلوشہ خان