پاکستان

مسلم لیگ (ن) ملک میں صوبائیت کے شعلے بھڑکا رہی ہے، پلوشہ خان

مسلم لیگ (ن) کے منشور کا صرف ایک نکتہ ہے، ہماری بات ہوگئی، یہ اقتدار کی خاطر تعصب کے شعلے بھڑکانہ چاہ رہے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں صوبائیت کے شعلے بھڑکا رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا صرف ایک نکتہ ہے، ہماری بات ہوگئی، یہ اقتدار کی خاطر تعصب کے شعلے بھڑکانہ چاہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور بلاول بھٹو کے لیے نہیں مریم اورنگزیب کے لیے نیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں بھرپور انتخابی مہم شروع کیے ہوئے ہے، پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، بلاول بھٹو بھی یہاں سے ہی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کا دعویٰ ہے کہ وہ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے۔

الیکشن 2024: سیکیورٹی کیلئے پشاور پولیس کا ہوم ورک مکمل، 500 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار

کراچی: ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش 22 گھنٹے بعد مل گئی

پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کی صوبےمیں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی