لائف اسٹائل

شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال پوچھا کہ شعیب نے نئی شادی کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹر شعیب ملک کی دوسری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نجی نیوز چینل سما ٹی وی کے صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال پوچھا کہ شعیب نے نئی شادی کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟

جس پر شاہد آفریدی پہلے مسکرائے اور پھر جواب دیا کہ ’شعیب ملک کو بہت مبارک باد، اللہ انہیں اسی شریک حیات کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘۔

خیال رہےکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے انہیں 2018 میں بیٹا بھی ہوا اور ان کی درمیان 2023 میں طلاق ہوئی۔

اسی طرح ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی اور ان کی بھی طلاق 2023 میں ہوئی۔

دونوں کو شادی میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے تعلقات استوار کرنے اور اپنے اپنے شریک حیات کو دھوکا دینے پر تنقید کا بھی سامنا ہے جب کہ بعض افراد ان کی حمایت بھی کرتے دکھائی دیے۔

’مجھے لڑکیاں بہت پسند ہیں‘، شعیب ملک کی پرانی ویڈیو وائرل

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی دوسری شادی پر کیا کہا؟ بہن انعم مرزا نے بیان جاری کردیا

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی