پاکستان

کراچی: ٹریلر نے موٹرسائیکل پر سوار ماں، بیٹی کو کچل دیا

موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی اور بچے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے کہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، ریسکیو حکام

کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں، حادثے میں خاوند اور 2 بچے محفوظ رہے، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ماں کی شناخت 43 سالہ نادیہ اور بیٹی کی شناخت 15 سالہ شمائلہ کے نام سے ہوئی۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹریلر کو آگ لگادی اور ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ٹریلرڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور ٹریلر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی اور بچے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے کہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

سندھ: پُرامن انتخابات کیلئے ایک لاکھ 32 ہزار رینجرز، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

کھیتوں میں بسنے والے ارشد ایک موبائل سے ویڈیوز بنا کرسوشل میڈیا اسٹار کیسے بنے؟

اسرائیل کی جبالیہ اور خان یونس میں بمباری، مزید 195 فلسطینی شہید