پاکستان

جہانگیر ترین کا (ن) لیگ کے ساتھ مل کر اگلی حکومت بنانے کا اعلان

میں ملک اور ملتان کے لیے بہت کچھ کروں گا، معیشت کو آگے لے کر چلوں گا، سربراہ آئی پی پی

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت بہتر بنائیں گے۔

ملتان کے حلقہ این اے 149 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ الیکشن کے موقع پانچ سال بعد آتے ہیں، ووٹ کی طاقت عوام کے پاس ہے، آپ ووٹ کا فیصلہ کریں، آپ کے ووٹ سے ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت بہتر بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ملک اور ملتان کے لیے بہت کچھ کروں گا، معیشت کو آگے لے کر چلوں گا، میرا وعدہ ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کروں گا۔