پاکستان

تحریک انصاف کے 4 آزاد امیدوار انتخابات سے دستبردار

8 فروری کے الیکشن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، امیدواران کی مشترکہ پریس کانفرنس

عام انتخابات 2024 کے لیے نارووال کے صوبائی حلقوں پر تحریک انصاف کے 4 آزاد امیدوار الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیدواروں نے بتایا کہ وہ 8 فروری کے الیکشن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ میرٹ پر آنے کے باوجود پی ٹی آئی کے ٹکٹ جاری نہ ہونے پر کیا ہے۔

دستبردار ہونے والوں میں پی پی 56 سے عارف خان ، پی پی 57 سے سجاد مہیس، پی پی 58 سے افضال مہیس اور قاسم خان جلالی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں الیکشن 8 فروری 2024 کو منعقد کیے جائیں گے، 14 جنوری کو سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی۔

بعد ازاں پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ ان کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا بذریعہ ای ایم ایس نتائج کیلئے تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ

میرے خلاف جنسی ہراسانی کا ڈراما رچانے والی دونوں خواتین غیر معروف تھیں، گلوکار علی نور

کراچی: 14 سالہ لڑکا ندی میں گرگیا، تلاش جاری