پاکستان

کراچی: 14 سالہ لڑکا ندی میں گرگیا، تلاش جاری

لاسی گوٹھ سے گزرنے والی ندی میں گرنے والے لڑکے کی تلاش کے لیے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں شروع کردیں۔

نیو کراچی میں 14 سالہ لڑکا لاسی گوٹھ سےگزرنے والی ندی میں گرگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق لاسی گوٹھ سے گزرنے والی ندی میں گرنے والے بچے کی تلاش کے لیے علاقہ مکینوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں شروع کردیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں کی ٹیم بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور بچے کی تلاش شروع کردی۔

کراچی: بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کی مہم کا آغاز

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں

مشکل وقت میں مدد کرنے پر فیصل قریشی اب بھی شان کے مشکور