پاکستان

کراچی: بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کی مہم کا آغاز

مہم کے دوران موٹرسائیکل پر آگے، پیچھے نمبر پلیٹس نہ لگانے والوں کو جرمانے کیے جارہے ہیں اور نمبر پلیٹ لانے تک موٹرسائیکلیں ضبط بھی کی جارہی ہیں۔

کراچی میں بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کی پکڑ دھکڑ کی مہم کا آغاز ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق 10 دن کی انتباہی مہم کے بعد کراچی میں ٹریفک پولیس نے نمبر پلیٹ نہ لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مہم کے دوران موٹرسائیکل پر آگے اور پیچھے نمبر پلیٹس نہ لگانے والے سواروں کو جرمانے کیے جارہے ہیں اور جرمانے کے ساتھ نمبر پلیٹس لانے تک موٹرسائیکلیں ضبط بھی کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قانون کے شکنجے میں آنے والے بیشتر موٹر سائیکل سوار شہری ٹریفک پولیس کی مہم سے بے خبر نکلے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں سے الجھتے رہے۔

مشکل وقت میں مدد کرنے پر فیصل قریشی اب بھی شان کے مشکور

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں

کراچی میں فلیٹ سے 5 لاشیں ملنے کا واقعہ، تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا