کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان آسٹریلوی پیٹ کمنز ہیں، جس میں کینگروز کے 5، بھارت، انگلینڈ کے 2،2 کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اعلان کردہ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان بھی کر دیا ہے، جس کے کپتان آسٹریلوی پیٹ کمنز ہیں، اس کے علاوہ کینگروز کے ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے جوروٹ، اسٹورٹ براڈ، بھارت کے رویندرہ جدیجہ اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سری لنکا کے دی متھ کرونارتنے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بھی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کیا تھا، جبکہ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان آج کیا گیا تھا، جس میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم میں بھارت کے 4، زمبابوے کے 2، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، یوگنڈا اور آئرلینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل تھا۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں 6 بھارتی کھلاڑی ، 2 آسٹریلوی، 2 جنوبی افریقی اور نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

لکی مروت: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی گاڑی پر فائرنگ

عمران خان، شاہ محمود قریشی نے جیل انتظامیہ کو ووٹ ڈالنے کی درخواست نہیں دی

سندھ میں سیف سٹی منصوبے کا کام آئندہ ماہ شروع ہوجائے گا