پاکستان

سندھ میں سیف سٹی منصوبے کا کام آئندہ ماہ شروع ہوجائے گا

منصوبے پر 6 ارب 62 کروڑ 10 لاکھ روپے تک کی لاگت آئے گی، یہ پروجیکٹ محکمہ داخلہ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔

سندھ میں سیف سٹی منصوبے کا کام آئندہ ماہ سے شروع ہوجائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے منصوبے کے فیز ون کی منظوری محکمہ خزانہ کو پیش کردی ہے، منصوبے پر 6 ارب 62 کروڑ 10 لاکھ روپے تک کی لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت کراچی میں 10 ہزار خفیہ کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پورے منصوبے کی 500 صفحات پر مشتمل پروجیکٹ سائیکل ون (پی سی ون) رپورٹ بھی پیش کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر تخمینے سے زیادہ لاگت بھی آسکتی ہے اس لیے اس پروجیکٹ کی تصدیق کرکے منظوری دی جائے اور رقم فراہم کی جائے تاکہ اس پر فوری کام شروع کیا جاسکے۔

منصوبہ رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے اور اس پر رواں ماہ سے کام شروع کردیا جائےگا، یہ منصوبہ محکمہ داخلہ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا، محکمہ خزانہ نے پی سی ون پر انتظامی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا، اس کی منظوری رواں ہفتے دی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

آئی سی سی: ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستانی کرکٹرز شامل نہیں

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی، کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے