پاکستان

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف مقدمات کی تفصیل طلب

پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے، وکیل درخواست گزار

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد امیدواروں کی اپنے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر حکومت سے تفصیل طلب کرلی۔

جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

درخواست گزروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آفتاب عالم، خرم ذیشان، سلمان شنواری، ضیا الرحمن، امتیاز قریشی اور یوسف خان امیدوار ہیں۔

وکیل نے کہا کہ فضل الرحمن اور داؤد شاہ نے بھی مقدمات تفصیل کے لیے درخواست دی ہے، درخواستگزاروں کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

عدالت نے امیدواروں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے حکومت سے درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔

کراچی: حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار

غزہ میں حماس کی جوابی کارروائی، 21 اسرائیلی فوجی ہلاک

امریکا: گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے ہلاک