پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 514 پوائنٹس بڑھ گیا

کے ایس ای-100 انڈیکس 514 پوائنٹس یا 0.81 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 454 پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی حد بحال ہو گئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 514 پوائنٹس یا 0.81 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 454 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 63 ہزار 939 پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے کے بعد 63 ہزار 939 پر پہنچ گیا تھا۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انڈیکس میں 79 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اس سے ایک روز قبل پاک-ایران کشیدگی کے سبب انڈیکس 364 پوائنٹس یا 0.57 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 202 پر آگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

کراچی: حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار

غزہ میں حماس کی جوابی کارروائی، 21 اسرائیلی فوجی ہلاک

امریکا: گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے ہلاک