پاکستان

انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، مرتضیٰ سولنگی

الیکشن کی کوریج کے لیے غیرملکی میڈیا کے نمائندے پاکستان میں موجود ہیں، مبصرین، غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے، نگران وزیر اطلاعات

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کےحوالے سےقیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، غیرملکی میڈیا کے نمائندے انتخابات کی کوریج کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، الیکشن کمیشن انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کرچکا ہے، انتخابات کی کوریج کے لیے غیرملکی میڈیا کے نمائندے پاکستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مبصرین اور غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے ہیں، نئی دہلی ہائی کمیشن کی 24 درخواستیں ویزا کے لیے زیرِ غور ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (22 جنوری) کو حکومت نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری کر دیے تھے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی صحافیوں کو الیکشن کی کیوریج کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق جن ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے اُن میں چین، جاپان، امریکا، برطانیہ، کینڈا، ہانگ کانگ اور سنگاپور شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز 20 جنوری تھا، الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز چھاپے ہیں، ان کے علاوہ یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔

اسلام آباد: سرکاری و نجی اسکولز معمول کے مطابق کھل گئے، 5 جامعات تاحال بند

ثنا جاوید اور شعیب ملک کے درمیان چند سال سے ’تعلقات‘ تھے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری، مزید 200 فلسطینی شہید