پاکستان

اسلام آباد: سرکاری و نجی اسکولز معمول کے مطابق کھل گئے، 5 جامعات تاحال بند

تمام اسکولوں میں آج صبح بچے معمول کے مطابق پہنچے، سیکیورٹی صورتحال کے باعث 5 بڑی جامعات غیرمعینہ مدت کے لیے بند ہیں۔

اسلام آباد میں تمام سرکاری اور نجی اسکولز آج معمول کے مطابق کھلے ہیں، سیکیورٹی صورتحال کے باعث 5 بڑی جامعات غیرمعینہ مدت کے لیے بند ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز بند ہونے والے تمام نجی اسکولز آج کھل گئے ہیں، صبح بچے معمول کے مطابق اسکول پہنچے۔

شہر میں 5 جامعات آج بھی بند ہیں، ایئر یونیورسٹی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، اسلامک یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیوسٹی کو گزشتہ روز غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد گزشتہ روز تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری، مزید 200 فلسطینی شہید

ثنا جاوید اور شعیب ملک کے درمیان چند سال سے ’تعلقات‘ تھے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، 4 زخمی