دنیا

چین: لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی، درجنوں تاحال لاپتا

چینی صدر نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور تمام افراد کو بحفاظت ملبے سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں۔

چین کے صوبے ہینان میں گزشتہ روز ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی، درجنوں افراد تاحال ملبے دبے ہوئے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق واقعے کے بعد شروع کی گئی امدادی کاروائیوں میں ایک شخص کو بچا لیا گیا اور درجنوں افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔

منفی درجہ حرارت میں ریسکیو اہلکاروں کو امدادی سرگرمیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور تمام افراد کو بحفاظت ملبے سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں۔

واضح رہے کہ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ کے قریب جنوب مغربی شہر ژاؤٹونگ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقے میں قائم دو دیہاتی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اس وقت ہوئی جب گاؤں کے لوگ اپنےے گھروں میں سو رہے ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا ’چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن‘ نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ مٹی کے تودے گرنے سے 18 گھرانوں کے کم از کم 47 افراد لاپتا ہیں، جبکہ 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شوکت صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، جنرل (ر) فیض حمید کا جواب جمع

ثنا جاوید اور شعیب ملک کے درمیان چند سال سے ’تعلقات‘ تھے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر، پاکستان کا اظہار مذمت