پاکستان

راجن پور: تیز رفتار بسوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 30 زخمی

حادثہ راجن پور کی تحصیل جام پور میں پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

راجن پور کی تحصیل جام پور میں 2 تیز رفتار بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں بسوں میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران تیزرفتاری اور دھند کے سبب ملک بھر میں متعدد ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں۔

20 جنوری کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈمپر اور کار میں تصادم ہوگیا تھا، حادثے کے نتیجے میں کار سوار جاں بحق ہوگیا تھا۔

16 جنوری کو شیخوپورہ میں تیز رفتار ڈمپر نے اسکول وین کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں وین ڈرائیور جاں بحق اور 7 بچے زخمی ہوگئے تھے۔

پشاور: موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر 13 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

’مجھے لڑکیاں بہت پسند ہیں‘، شعیب ملک کی پرانی ویڈیو وائرل

اسرائیلی طیاروں کے خان یونس اور رفح پر وحشیانہ حملے، مزید 178 فلسطینی شہید