پاکستان

تمام مفروضے، افواہیں دم توڑ چکیں، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، مرتضیٰ سولنگی

ہمیں اپنے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا، وعدوں اور دعویٰ کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے، وزیر اطلاعات و نشریات

وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں، عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت منتخب نمائندے ملک چلائیں گے، 18ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا، وعدوں اور دعویٰ کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمعرات 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، انتخابات کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکے ہیں۔

’مجھے لڑکیاں بہت پسند ہیں‘، شعیب ملک کی پرانی ویڈیو وائرل

پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس 2024 کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام

سپریم کورٹ: فیض آباد دھرنا کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت