پاکستان

کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، عائشہ منزل، لیاقت آباد، عزیز آباد اور سائٹ ایریا سمیت بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش کے سبب شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شہر کے جن علاقوں میں صبح ابرِ رحمت برسا اُن میں عزیز آباد، عائشہ منزل، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور گلستان جوہر شامل ہیں۔

لیاقت آباد، اسکیم تینتیس اور گلشن معمار میں بھی بادل برسے۔

ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں بھی چل پڑیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

پشاور: موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر 13 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

ایک دم جیت نہیں ملتی کچھ پانے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے، شاہین آفریدی

یوکرین کا روس کے زیر قبضہ شہر ڈونیٹسک پر حملہ، 27 افراد ہلاک