پاکستان

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کیخلاف عدالت جانےکا اعلان

کے الیکٹرک سب سے مہنگی بجلی بنارہی ہے، عوام دشمن کمپنی قابل قبول نہیں، اس کی اجارہ داری ختم کر کے عوام کو نجات دلائیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کے فیصلے کے خلاف عدالت جانےکا اعلان کردیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو دیے گئے لائسنس کوعدالت میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک سب سے مہنگی بجلی بنارہی ہے، عوام دشمن کے الیکٹرک کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ، کےالیکٹرک کی اجارہ داری کو توڑیں گے، کےالیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرکےعوام کونجات دلائیں گے، کےالیکٹرک کے لائسنس کو کینسل کرائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مینڈیٹ کے ساتھ جماعت اسلامی آئے گی تو کراچی کی گنتی پوری کرائے گی، پہلا نقطہ یہ ہے کہ شہر کی گنتی پوری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھاری مینڈیٹ سے آئے گی، ہم کراچی کے لوگوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔

پاک فوج، رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری مشقوں کا آغاز

ایک دم جیت نہیں ملتی کچھ پانے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے، شاہین آفریدی

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی دوسری شادی پر کیا کہا؟ بہن انعم مرزا نے بیان جاری کردیا