وی آئی پی کلچر، خاندانی پارٹیوں سے خلاصی کے بغیر ترقی ممکن نہیں، امیر جماعت اسلامی
حکومت ملی تو بیوروکریسی میں اصلاحات متعارف کرائیں گے، سود کا خاتمہ کرکے معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار کریں گے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت ملی تو بیوروکریسی میں اصلاحات متعارف کرائیں گے، موجودہ وی آئی پی کلچر اور خاندانی پارٹیوں سے خلاصی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
مردان میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ انگریز کے دیے گئے نظام، موجودہ وی آئی پی کلچر اور خاندانوں کی پارٹیوں سے خلاصی حاصل کیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کامیاب ہوکر غیر ترقیاتی اخراجات کا خاتمہ کرے گی، ہم بچت کو یتیموں اور معذوروں کی کفالت پر خرچ کریں گے، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم عام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سود کا خاتمہ کرکے معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار کرے گی۔