پاکستان

ماہ رنگ بلوچ مسنگ پرسن کے نام پر ڈراما کررہی ہے، جان اچکزئی

یہ پاکستان کوتسلیم نہیں کرتے، تخریب کاری کےلیے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، خواتین کا یہ ٹولہ دہشت گردوں کی ڈھال بن رہا ہے، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتا افراد کے نام پر ڈراما کررہی ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی محاذوں پر کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ جوابی حملے میں وہی دہشت گرد مارے گئے جو مطلوب تھے، یہ پاکستان کوتسلیم نہیں کرتے، تخریب کاری کےلیے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔

وزیرا طلاعات بلوچستان نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتا افراد کے نام پر ڈراما کررہی ہیں، خواتین کا یہ ٹولہ دہشت گردوں کی ڈھال بن رہا ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ وطن دوست اور وطن دشمن میں فرق رکھا جائے۔

روسی طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ، 4 افراد زندہ بچنے میں کامیاب

ایک دم جیت نہیں ملتی کچھ پانے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے، شاہین آفریدی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، ایک مغوی بازیاب