پاکستان

کندھ کوٹ: کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، ایک مغوی بازیاب

پولیس کی جانب سے تنگوانی کے کچے کے علاقوں میں آپریشن باجکانی، نندوانی اور چولیانی گینگ کے ڈاکوؤں خلاف کیا جا رہا ہے۔

کندھ کوٹ پولیس کا تنگوانی کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، پولیس نے دوران آپریشن سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ایک مغوی کو بازیاب کرالیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کندھ کوٹ پولیس کی جانب سے تنگوانی کے کچے کے علاقوں میں آپریشن باجکانی، نندوانی اور چولیانی گینگ کے ڈاکوؤں خلاف کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگا دی، رات گئے آپریشن کے دوران پولیس نے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ایک مغوی کو بازیاب کرالیا۔

ڈاکو مغوی عمران حیدر کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، مغوی کو ایک ماہ قبل موبائل فون کے ذریعے شادی کا جھانسہ دےکر اغوا کیاگیا تھا۔

دفاتر پر حملے ہوتے رہے تو پُرامن انتخابات کیسے ہوں گے؟ سعید غنی

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

روسی طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ، 4 افراد زندہ بچنے میں کامیاب