کھیل

پیرس اولمپکس کوالیفائرز: پاکستان ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

جرمنی نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کردیا، پاکستان کو کوالیفائی کرنے کیلئے تیسری پوزیشن کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

پیرس اولمپکس کے ہاکی کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کردیا۔

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی کے گرامبش ٹام نے گیارہویں منٹ میں گول اسکور کیا، ویلن نکلس دو گول اسکور کرکے نمایاں رہے، انھوں نے سترہویں اور چالیس ویں منٹ میں گول اسکور کیے، ویگنڈ جسٹس نے بھی ایک گول اسکور کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی جرمنی نے پیرس 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان کو اب پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے تیسری پوزیشن کا میچ جیتنا لازمی ہے، کوالیفائرز کی ٹاپ تین ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

قومی ہاکی ٹیم کا مقابلہ یا دوسرا سیمی فائنل برطانیہ یا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

قبل ازیں ملائیشیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تھی، دونوں ٹیموں نے 3-3 گول کیے جس کے بعد میچ برابر ہو گیا تھا۔

گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل منگل کو پاکستان نے پیرس اولمپکس کوالیفائر میں چین کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت حاصل کی تھی۔

15جنوری کو پاکستان کو برطانیہ کے خلاف پہلے میچ میں 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پیرس اولمپکس کوالیفائرز: پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پیرس اولمپکس: ہاکی ایونٹ کوالیفائر میں پاکستان کا کم بیک، چین کو 0۔2 سے ہرادیا

پیرس اولمپکس 2024 ہاکی کوالیفائرز، پہلے میچ میں پاکستان کو شکست