پاکستان

دیگر جماعتیں خلائی مخلوق کی طرف میں عوام کی طرف دیکھتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ اتنی ٹھنڈ میں آپ لوگ یہاں موجود ہیں، میری دسمبر سے انتخابی مہم جاری ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراداری نے کہا ہے کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہے، دیگر تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ اتنی ٹھنڈ میں آپ لوگ یہاں موجود ہیں، میری دسمبر سے انتخابی مہم جاری ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے سکھایا گیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہم بہت مشکل مرحلے سے گزر رہےہیں، ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے، ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کاخطرہ نظر آرہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے لیے میں نے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، ہم 10 نکات کی مدد سے معاشی مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہم امیر آدمی کو تکلیف اور عام آدمی کو آرام پہنچائیں گے، میں ملک کی اتنی خدمت کرنا چاہتا ہوں جتنی بیٹا ماں کی خدمت کرتاہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ہم ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو ان کے مالکانہ حقوق دیں گے، میں غریب عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دلوانے کا وعدہ پورا کروں گا، میں غریب آدمی کو بلا سود قرضے دلاؤں گا تاکہ وہ کاروبار کرسکے۔

سابق وزیر نے بتایا کہ دیگر سیاسی جماعتیں صرف اشر افیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، اب شوبازی سے کام نہیں چلے گا، ماننا پڑے گا کہ ملک بھر میں مسائل ہیں لیکن اگر جدو جہد کریں تو ان مسائل کا حل مل کر نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہے، دیگر تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تیر ایک ہی نشان ہے جو شیر کا راستہ روک سکتا ہے، جس سے شیر کا شکار کیا جاسکتا ہے، یہ تیر وہ ایک ہی نشان ہے جو سازش کو ناکام کروا سکتا ہے، یہ اس ملک کا نشان ہے۔

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

کپڑوں کے 100 نئے جوڑے خریدنے کی پوسٹ پر جنت مرزا کو تنقید کا سامنا

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: ملک ریاض، ان کے بیٹے کے تمام اثاثے، جائیدادیں منجمد