کراچی کے حلقوں این اے 237، پی ایس 105 پر ایم کیو ایم اور جی ڈی اے میں اتحاد
این اے 235 پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار رؤف صدیقی جبکہ پی ایس 105 پر جی ڈی اے کے رہنما عرفان اللہ مروت ہوں گے۔
کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ 237 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 105 پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں معاملات طے پاگئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ اور اتحاد بنانے کاسلسلہ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ این اے 235 پر جی ڈی اے نے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار رؤف صدیقی کی حمایت جبکہ پی ایس 105 پر ایم کیو ایم پاکستان جی ڈی اے رہنماعرفان اللہ مروت کی حمایت کرے گی۔
جی ڈی اے اور ایم کیوایم کے اتحاد کے بعد پی ایس 105 پر سخت مقابلے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، عرفان اللہ مروت کے مدمقابل پیپلزپارٹی کراچی کے صدرسعید غنی ہیں، جنہوں نے 2018 کے انتخابات میں عرفان اللہ مروت کوشکست دی تھی۔