پاکستان

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کیلئے خط

طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتا، 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیاں دی جائیں، خط

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ وہ طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے، انہیں 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیاں دی جائیں۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے، وہ عمران خان کے خلاف نیب کے 2 ریفرنسز (توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس) کی سماعت کر رہے ہیں۔

جج تنقید کا اثر لے گا تو حلف کی خلاف ورزی کرے گا، جسٹس اطہرمن اللہ

شعیب ملک کی دوسری شادی سے قبل کی گئی ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ تھم سکا، الشفا ہسپتال و دیگر علاقوں پر راکٹ حملے