پاکستان

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کراچی سے گرفتار

گرفتار ملزم غیرملکی ایجنسیوں کے لیے کام کرتا تھا اور ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا، انچارج سی ٹی ڈی

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کو کراچی کے علاقے سولجر بازار سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث نے بتایا کہ گرفتار ملزم غیرملکی ایجنسیوں کے لیے کام کرتا تھا اور ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا۔

یاد رہے کہ مارچ 2019 میں کراچی میں جامعہ دارالعلوم کے نائب مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے جبکہ ان کے 2 محافظ جاں بحق ہو گئے تھے۔

دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب دو کاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 2 محافظ جاں بحق ہوگئے جبکہ مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد فاروق اور صنوبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔

جج تنقید کا اثر لے گا تو حلف کی خلاف ورزی کرے گا، جسٹس اطہرمن اللہ

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ تھم سکا، الشفا ہسپتال و دیگر علاقوں پر راکٹ حملے