پاکستان

لاہور: مریم اورنگزیب سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جہاں بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہوگئے۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ 5 روز کی تاخیر سے درج کیا گیا۔

انہوں نے عدالت دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی وی پر اشتعال انگیز گفتگو ہوئی، مقدمے میں ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا گیا، مقدمہ درج کرتے وقت قانونی تقاضوں کا درست جائزہ نہیں لیا گیا، مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو چکا ہے، اب مقدمے کا کوئی گواہ نہیں ہے۔

بعدازاں عدالت نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(ن) لیگ نے آئی پی پی سے سیاسی اتحاد کیا، ٹکٹیں نہیں دیں، مریم اورنگزیب

ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

9 مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پرسماعت 24 جنوری تک ملتوی