پاکستان

ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے، قیمتیں بڑھانا اختیار میں نہیں، درخواست میں مؤقف
|

ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق غلام عباس ہرل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں نگران پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے، نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے، قیمتیں بڑھانا اختیار میں نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانی قیمتوں پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

9 مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پرسماعت 24 جنوری تک ملتوی

کیا لڑکی کے لیے کینو نہ چھیلنے والا لڑکا اچھا بوائے فرینڈ نہیں ہوتا؟

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ تھم سکا، الشفا ہسپتال و دیگر علاقوں پر راکٹ حملے