پاک-افغان طورخم بارڈر پر آٹھویں روز بھی تجارتی سرگرمیاں معطل
بارڈر کے دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے بھری مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں۔
پاک-افغان طورخم بارڈر پر آج آٹھویں روز بھی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی بارڈر حکام نے کارگو ٹرک ڈرائیورز کو بغیر ویزے پاسپورٹ اجازت نہیں دی۔
بارڈر کے دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے بھری مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں، ٹرک گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی اشیائے خور و نوش خراب ہونے کا خدشہ ہے۔