وہاڑی: اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر پی ٹی آئی کے 50 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج
مقدمے میں دیگر ملزمان کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے 50 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق مقدمہ تھانہ سٹی بورے والا میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر اداروں کے سربراہان کے خلاف نعرے بازی کا الزام ہے
مقدمے میں دیگر ملزمان کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے امیدواروں عائشہ نذیر جٹ، خالد نثار ڈوگر اور عارفہ نذیر جٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔