پاکستان

کراچی اپنے نمائندوں کو شہر قائد واپس کرنے جارہا ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی کے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، عوام نے جلسوں میں شرکت کرکے ایم کیوایم کو مینڈیٹ دے دیا ہے، رہنما ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اپنے نمائندوں کو شہر قائد واپس کرنے جارہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، عوام نے جلسوں میں شرکت کرکے ایم کیوایم کو مینڈیٹ دے دیا ہے، کراچی کا مینڈیٹ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کو جہموریت کے راستے پر چلنے کا ایک موقع مل رہا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ شہری علاقے کے عوام جو مینڈیٹ دیں اس کو سامنے آنا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سب سے درخواست ہے کہ صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتوار شام 4 بجے 21 جنوری کو کراچی کی عوامی رائے پر مہر لگے گی۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد ریلی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازم کی ٹارگٹ کلنگ

پاک ایران وزرائے خارجہ میں رابطہ، تمام مسائل پر ملکر کام کرنے پر اتفاق