پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کی اہلیہ نے مور کے نشان کیلئے درخواست دائر کردی

لاہور ہائی کورٹ نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیا ہے مگر الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا، درخواست

سابق وزیر اعلٰی پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ میں حلقہ این اے 64 اور پی پی 32 میں مور کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قیصرہ الٰہی نے ایڈووکیٹ فرمان کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیا ہے مگر الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا۔

مزید بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے انتخابی نشان کے لیے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا، قیصرہ الٰہی کے دونوں حلقے ایک ہی علاقہ میں واقع ہیں اور ان حلقوں میں کسی بھی امیدوار کو مور کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلٌٰی کی اہلیہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو انہیں مور کا نشان الاٹ کرنے کا حکم دے۔

بلوچ مظاہرین کا احتجاج، موجودہ ملکی صورتحال پر خفیہ اداروں کی رپورٹ جاری

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فیصل آباد: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر گرفتار