پاکستان

جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کردی

کابینہ ڈویژن نے 10 جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والے سپریم کورٹ کے جج کی جانب سے گاڑی واپس ملنے کی تصدیق کردی۔
|

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ذرائع نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والے جج کی جانب سے گاڑی واپس ملنے کی تصدیق کردی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ اور وزارت داخلہ کی سفارشات پر سابق جج مظاہر نقوی کوگاڑی الاٹ ہوئی تھی، کابینہ ڈویژن کے مطابق سابق جج نے 16 جنوری کو گاڑی سینٹرل پول کو واپس کی۔

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہرنقوی نے 10جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

امریکا کا ایک بار پھر خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش

پیرس اولمپکس کوالیفائرز: پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پہلی بار ساس بنی تو چیزیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں، اب غلطی نہیں ہوگی، صبا فیصل