دنیا

بھارت: منی پور میں کشیدگی، مشتعل ہجوم کے ساتھ جھڑپ میں 3 فوجی شدید زخمی

عوام کے مشتعل ہجوم نے تھوبال پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا، بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ سے 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے، بھارتی میڈیا

بھارت نے ریاست منی پور میں گزشتہ کئی ماہ سے کشیدگی جاری ہے جہاں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تازہ ترین جھڑپ میں 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کی انتہا پسند پالیسیوں سے منی پور میں فسادات کی نئی لہر نے جنم لے لیا جب کہ بھارتی پولیس کی مئی 2023 سےظالمانہ کارروائیوں سے تنگ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق عوام کے مشتعل ہجوم نے تھوبال پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا، بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ سے 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تھوبال حملے کے بعد نریندر مودی کی ریزرو فورس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے رپورٹ کیا کہ 3 مئی 2023 سے جاری منی پور فسادات میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ 60 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’منٹ‘ نے کہا کہ منی پور فسادات کے دوران 300 سے زائد خواتین جنسی درندگی کا شکار ہوئیں۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منی پور کے عوام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جی پی) کے سیاسی مقاصد کے لیے پس رہے ہیں۔

ہیومین رائٹس واچ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت منی پور میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

ماہرین نے کہا کہ منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ عوام کی جانب سے رد عمل قرار دیا ہے۔

پہلی بار ساس بنی تو چیزیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں، اب غلطی نہیں ہوگی، صبا فیصل

پیرس اولمپکس کوالیفائرز: پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

امریکا کا ایک بار پھر خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش