کھیل

پی سی بی کا شاداب کو انٹرنیشنل ٹی20 لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار

بورڈ نے شاداب کو این او سی کے اجرا سے انکار کرتے ہوئے دبئی کی ٹکٹ کینسل کروا کر کراچی میں پریذیڈنٹ کپ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انٹرنیشنل ٹی20 لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شاداب خان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام مکمل کیا اور پی سی بی نے انہیں فٹ قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر کو پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹی20 کے لیے پہلے سے این او سی جاری کررکھا تھا جس کو دیکھتے ہوئے شاداب نے دبئی کی ٹکٹ بک کروائی تھی۔

تاہم اب بورڈ نے انہیں این او سی کے اجرا سے انکار کرتے ہوئے دبئی کی ٹکٹ کینسل کروا کر کراچی میں پریذیڈنٹ کپ کھیلنے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے شاداب کو کہا ہے کہ آپ کے لیگ کھیلنے کے کنٹریکٹ مکمل ہوچکے ہیں لہذا آپ نہیں جاسکتے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ آپ نے میجر لیگ اور ہنڈرڈ لیگ کھیل لی ہے لہٰذا اب آپ کو این او سی نہیں دے سکتے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاداب کا کہنا ہے کہ جو لیگ سینٹرل کنٹریکٹ سے پہلے کھیلی ہیں ان کا اطلاق کیسے ہوسکتا ہے۔

شاداب نے کہا کہ میں نے فٹنس شو کی ہے اور میرا انٹرنیشنل میرا آئی ایل ٹی سے کنٹریکٹ ہے جس کے لیے مجھے این او سی دیا گیا تھا۔لیگ اسپنر نے بورڈ سے درخواست کی کہ میں نے ٹکٹ بک کروا رکھی ہے لہٰذا مجھے جانے دیا جائے۔

شاداب خان نے انٹرنیشنل ٹی20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنا تھی۔

فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب، پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

منال خان کی جسامت پر تنقید کرنے والوں کو نوشین شاہ کا کرارا جواب

پہلی بار ایپل سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی