کھیل

کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ،بابر اعظم ،محمد رضوان اور وسیم جونیئر کو لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کھیلنےکے لیے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 4 قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی ،بابر اعظم ،محمد رضوان اور وسیم جونیئر کو لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی ہے۔

کرکٹ بورڈ سے این او سی ملنے کے بعد پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی آئی ایل ٹی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ان کے علاوہ مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیلیں گے جب کہ فخر زمان اور اعظم خان کو تاحال اجازت نہیں مل سکی ہے۔

فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب، پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

حقیقی زندگی میں ڈراموں والے کام کروں تو گھر سے نکال دیا جائے گا، عائزہ خان

افغانستان کے خلاف سنسنی خیز میچ میں دو سپر اوورز کے بعد بھارت کامیاب