پاکستان

8 فروری کو ہونے انتخابات کےحوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی عام انتخابات 2024 کے حوالے سے سیکیورٹی و انتظامی معاملات، امن وامان کی صورتحال اور ہنگامی ضروریات پر نظر رکھے گی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دےدی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر مواصلات و ریلوے ہوں گے، سیکریٹری داخلہ ،چیف سیکریٹری پنجاب،سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان بطورممبر شامل ہوں گے۔

کمیٹی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات دیکھےگی، اس کے علاوہ کمیٹی انتظامی معاملات اور کوآرڈینیشن بھی کرےگی۔

کمیٹی کے فرائض میں امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھنا اور ہنگامی ضروریات دیکھنا بھی شامل ہوگا۔

وزیر اعظم کی تشکیل کردہ ٹیم الیکشن کمیشن کےاحکامات پر عملدرآمد کرانےکے حوالے سے بھی معاملات دیکھے گی۔

اعلان کردہ کمیٹی کا سیکریٹریٹ وزارت داخلہ میں ہوگا جب کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اس کی تشکیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب، پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

حقیقی زندگی میں ڈراموں والے کام کروں تو گھر سے نکال دیا جائے گا، عائزہ خان

افغانستان کے خلاف سنسنی خیز میچ میں دو سپر اوورز کے بعد بھارت کامیاب