پاکستان

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

عمرے کے نام پر فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث بد نام زمانہ ملزم کو گولڑہ موڑ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے 37 شہریوں سے عمرے کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی گولڑہ موڑ اسلام آباد میں کی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ آپریشن میں ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث بد نام زمانہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے شہریوں کے ساتھ عمرے کے نام پر فراڈ کیا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم امجد حسین کو گولڑہ موڑ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم پیسے بٹورنے کے باوجود شہریوں کو عمرے کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا۔

فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب، پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

حقیقی زندگی میں ڈراموں والے کام کروں تو گھر سے نکال دیا جائے گا، عائزہ خان

افغانستان کے خلاف سنسنی خیز میچ میں دو سپر اوورز کے بعد بھارت کامیاب