پاکستان

9 مئی کیسز: شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، انہیں 9 مئی کے بعد سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے، دائر درخواست میں مؤقف
|

عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق کیسز میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

انہوں نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائر کی ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے درخواست وکیل سردار شہباز کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

وکیل سردار شہباز نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں،انہیں نو مئی کے بعد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، شیخ رشید کی تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔

چیچہ وطنی: ماں نے 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب، پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

حقیقی زندگی میں ڈراموں والے کام کروں تو گھر سے نکال دیا جائے گا، عائزہ خان