دنیا

حوثی گروپ دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست میں شامل

اقدام بحیرہ احمر میں مسلسل حملوں اور خطرات کے باعث کیا گیا، مقصد حوثی گروپ کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی فراہمی سے روکنا ہے، وائٹ ہاؤس

بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے بعد امریکا نے حوثی گروپ کو دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے یہ اقدام بحیرہ احمر میں مسلسل حملوں اور خطرات کے باعث کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اقدام کا مقصد حوثی گروپ کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی فراہمی سے بھی روکنا ہے، حوثی گروپ بحیرہ احمر، خلیج عدن میں حملے روک دے تو فیصلے کو بدلا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب حوثی گروپ نے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی اقدام کے باوجود اسرائیل جانے والے جہازوں پر حملے جاری رہیں گے، امریکا کا انہیں دہشت گرد قرار دینا ان کی کارروائیوں پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے دوہزار اکیس میں حوثی گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

چیچہ وطنی: ماں نے 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

حقیقی زندگی میں ڈراموں والے کام کروں تو گھر سے نکال دیا جائے گا، عائزہ خان

افغانستان کے خلاف سنسنی خیز میچ میں دو سپر اوورز کے بعد بھارت کامیاب