پاکستان

چیچہ وطنی: ماں نے 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

زہر کھا کر خودکشی کرنے والی ماں نے تینوں بچوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا، مقتولہ کا شوہر سے اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، کسوال پولیس

ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک ماں نے اپنے 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کسوال پولیس نے بتایا کہ ماں نے تینوں بچوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا، مقتولہ کا شوہر سے اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ماں اور بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے بچوں میں 9 سالہ علیشاہ، 6 سالہ سعدیہ اور 2 سالہ فرقان شامل ہیں۔

کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک شخص زخمی

اسلام کی خاطر اب بیوی کے بغیر ولاگ بناؤں گا، ٹک ٹاکر اسد

’ایران خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے‘، امریکا کی پاکستان میں حملے کی مذمت