پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار

اعظم سواتی کے انتخابات سے دستبردار ہونے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے ان کا کیس نمٹا دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کو ان کے موکل کے انتخابات سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

وکیل عبدالحکیم مومند نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن نہ لڑنے کے بیان پر اعظم سواتی کا کیس نمٹا دیا۔

اعظم سواتی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔15 مانسہرہ سے نواز شریف کے خلاف انتخابات لڑنا تھا لیکن مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے ان کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

ویڈیو: پاکستان کا ایران سے سفیر واپس بلانے کا اعلان

وہ دور جب اعلیٰ طبقے کے لوگ سیپیوں سے بنے زیورات پہنا کرتے تھے

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، راشد خان لیگ سے باہر