لائف اسٹائل

لڑکوں کے ساتھ تصاویر کا طعنہ دینے والے کو دانیا انور کا کرارا جواب وائرل

اداکارہ نے ایاز سموں اور ساتھی اداکار نوید رضا کے ساتھ ٹاک شو کے سیٹ پر کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں، جس پر لوگوں نے مزاحیہ تبصرے کیے۔

متعدد ڈراموں میں منفی کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دانیا انور کی جانب سے لڑکوں کے ساتھ تصاویر کھچوانے کا طعنہ دینے والے مداح کو دیا گیا جواب وائرل ہوگیا۔

دانیا انور نے حال ہی میں ایاز سموں کے ٹاک شو میں شرکت کی، جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ نے ایاز سموں اور ساتھی اداکار نوید رضا کے ساتھ ٹاک شو کے سیٹ پر کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں، جس پر لوگوں نے مزاحیہ تبصرے کیے۔

بعض افراد نے کمنٹس کرکے اداکارہ کے برے کرداروں پر تنقید کی اور لکھا کہ وہ انتہائی برے کردار ادا کرتی ہیں۔

برے کرداروں پر کمنٹس کرنے والوں کو بھی اداکارہ نے جواب دیا اور کہا کہ ایسے کردار ادا کرنا بطور اداکارہ ان کی مجبوری ہے۔

اسی طرح ایک صارف نے انہیں سندھ کے دارالحکومت کراچی نہ آنے کی دھمکی دی، دوسری صورت میں انہیں نقصان پہنچانے کا بھی کہا، جس پر اداکارہ نے انہیں کرارا جواب دیا۔

اداکارہ نے دھمکی دینے والے شخص کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اتنا غصہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ دھمکیاں دے کر دوسروں کو بھی بدنام نہ کریں۔

ایک اور صارف نے ان کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ دو لڑکوں کے ساتھ تصویر کچھوانے پر انہیں ڈر نہیں لگ رہا؟

اس پر دانیا انور نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں ڈر نہیں لگ رہا، کیوں کہ مذکورہ دونوں لڑکے گھٹیا مرد نہیں، وہ دوسری خواتین کی بھی اتنی عزت کرتے ہیں، جتنی وہ گھر میں اپنی والدہ، بہن یا بیوی کی کرتے ہیں۔

دانیا انور نے صارف کے لیے مزید لکھا کہ دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے لیکن ان کی سوچ گٹر سے ہی نہیں نکلی۔

اداکارہ کی جانب سے لڑکوں کے ساتھ تصویر کا طعنہ دینے والے شخص کو دیا گیا جواب وائرل ہوگیا اور صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں کیں۔

ثانیہ سعید کی آوارہ کتوں کی دیکھ بھال کرنے کی اپیل

پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ پر زارا نور عباس بولی وڈ اسٹارز پر برس پڑیں

’میری بیٹی روزانہ یہ گیم کھیل کر 180 ہزار روپے کماتی ہے‘، ڈیپ فیک ویڈیو پر ٹنڈولکر برہم