پاکستان

’انتخابات کیلئے انتظامات مکمل ہیں‘، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری

سیلاب سے متاثرہ پولنگ اسٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، الیکشن سے قبل کام کو ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، اعلامیہ

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں، پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پولنگ اسٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، الیکشن سے قبل کام کو ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں تک فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ثانیہ سعید کی آوارہ کتوں کی دیکھ بھال کرنے کی اپیل

شیر کا شکار کرکے اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، بلاول بھٹو

دنیا کی طاقتور ترین افواج میں پاکستان کا نواں نمبر، فہرست جاری