پاکستان

شیر کا شکار کرکے اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، بلاول بھٹو

ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، خواہش رکھنے والے کے پاس منشور ہے، نہ نظریہ، عوام کے بجائے وزیراعظم بننے کی فکر ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کی ایک بار پھر نواز شریف پر تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو کڑی تنقدی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، ہم شیر کا شکار کریں گے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنا منشور لےکر ہر صوبے میں عوام کے پاس جارہاہوں، حکومت میں آکر غربت کا مقابلہ کریں گے،بے روزگاری کاخاتمہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، چوتھی بار وزیراعظم بننےکی خواہش رکھنے والے کے پاس منشور ہے اور نہ نظریہ، ہم شیر کا شکار کریں گے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کا راج چاہتے ہیں، عوام کی طاقت سے شیر کا شکار کریں گے، اس کا راستہ روکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص پہلی،دوسری اور تیسری بار ناکام ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو اپنے 10نکاتی منشور پر عمل کروں گا، عوام کو 300 یونٹ فری بجلی سولر کے ذریعے پہنچاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں غریب گھرانوں کو پکےمکانات دیناچاہتےہیں، بےگھر لوگوں کو20لاکھ گھربنا کر دینے کے لیے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کو عوام کے بجائے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکر ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے منتخب کیا توملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئےگا، دیگر سیاست آپس مین ، صرف مین آپ کےلیےلڑرہا ہوں، عوام سے وعدہ ہے تنخواہ دگنی کرکے دکھاؤں گا۔

لکی مروت: تھانہ غزنی خیل، شہباز خیل پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار

ہونے والا شوہر خوبصورت ہو لیکن مجھ سے زیادہ پیارا نہ ہو، یمنیٰ زیدی

تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی قومی ٹیم کو شکست، نیوزی لینڈ کی سیریز میں فیصلہ کن برتری