پاکستان

شیخوپورہ میں کلہاڑی کے وار سے 2 افراد قتل

نامعلوم ملزمان نے سوتے ہوئے 2 افراد کو کلہاڑیوں کے وار کرکے بےرحمی سے قتل کردیا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس

شیخوپورہ میں نامعلوم ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے 2 افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ قتل کا واقعہ نواحی گاؤں ایشرکے میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے سوتے ہوئے 2 افراد کو کلہاڑیوں کے وار کرکے بےرحمی سے قتل کردیا۔

مقتولین کی شناخت اللہ دتہ اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، لاشیں تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر ختم کرنا ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ پر زارا نور عباس بولی وڈ اسٹارز پر برس پڑیں

اسرائیل کی خان یونس میں بمباری، 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینی شہید